ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک میں واقع پولیس لائن پر رات گئے دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملہ آور ہوئے، دہشتگردوں نے پولیس لائن میں داخل ہوتے ہی چار دستی بم پھینکے جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوگئے تھے۔
چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد عام انتخابات سے متعلق بڑی پیش رفت
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن سکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے رات 3 بجےحملہ کیا اور خود کش گاڑی سکول کی عمارت سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں عمارت گرگئی اور خود کش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید و 16 زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ درابن سکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔