انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 59 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 198.46 سے کم ہو کر 197.87 روپے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 26 مئی کو 202.01 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک ڈالر میں قیمت میں 4 روپے سے زائد کی کمی آچکی ہے۔