کراچی: ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومیکرون’ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، بیرون ملک سے آئی خاتون میں نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کردی، متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں، نجی اسپتال سے خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ جس خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ 2 روز پہلے ڈسچارج ہو کرگھر چلی گئی، خاتون کے 2 بھائی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اگر بھائیوں میں بھی اومیکرون کی تصدیق ہوئی تو ملک میں نئے ویرنیٹ کے تین کیسز ہوجائیں گے۔
اس حوالے سے ذرایع نے بھی کہا کہ متعلقہ حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کیس سے متعلق بتایا، تینوں کی عمر زیادہ ہے، کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں، ایڈریس معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ علاقے کا پتہ چلتے ہی وہاں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا جائے گا۔