اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے ، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےکی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کی عظیم قیادت کے معاشی وژن کے خلاف تخریب کاری کا ایک کھیل ہے ، دشمن ہمارےعزم کوکمزورنہیں کرسکتا، مجرموں کوانصاف کےکٹہرےمیں لانےکی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔
گذشتہ روز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے ، بعد ازاں وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں ہونے والے دھماکے کو چینی قافلے میں خودکش حملہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای جانے والے مسافروں کی فوری پی سی آر ریپڈ ٹیسٹنگ ممکن نہیں
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بےایکسپریس وے پر چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، قافلہ 4گاڑیوں پرمشتمل تھا، قافلے کے ساتھ آرمی اور پولیس کی گاڑیاں بھی تھیں، کالونی سے نکلنے والے حملہ آور کو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے روکا تو حملہ آور نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر دور خود کو اڑا لیا۔