تحریک لبیک کےسربراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ، ان کا نکاح مفتی منیب الرحمان نے نکہ کلاں میں پڑھایا۔
نکاح کے دوران حافظ سعد حسین آبدیدہ ہوگئے جبکہ نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں جاری ہے۔
اس کے علاوہ ٹی ایل پی کے مجلس شوریٰ کےاراکین ،عہدیدران اورکارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کیلئے کارکنوں کو دعوتِ عام
ذرائع کے مطابق لاہور کی انتظامیہ نےسعد رضوی کے ولیمے کیلئے سبزہ زار اسٹیڈیم میں تقریب کی اجازت دیدی ہے۔
ان کی دعوتِ ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی نےسعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنوں کو دعوتِ عام دے دی جبکہ ولیمے کی تقریب کے کارڈ بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔
سعد رضوی کی رہائی
گزشتہ سال نومبر میں تحریک لبیک کے سربراہ سعدرضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔
یاد رہے کہ 12 اپریل 2021 کوسعد رضوی کو لاہور میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس نے بعدازاں پر تشدد صورت اختیار کرلی تھی جس کے پیشِ نظر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔