ریاض :سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
سعودی عرب کے کسی حصے میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یوں مملکت میں شعبان کا مہینہ 30 ایام کے بعد اختتام پذیر ہو گا، یکم رمضان المبارک جمعرات 23 مارچ کو ہو گی۔
سعودی عرب میں چاند نظر نہ آنے کا سرکاری اعلامیہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ جبکہ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن عبد اللہ الخضیری نے منگل کے روز چاند دیکھنے کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی بتا دیا تھا کہ آج سعودی عرب سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
بشارالاسد کا دورہ متحدہ عرب امارات
عبد اللہ الخضیری کا کہنا تھا کہ آج منگل کو سورج غروب ہونے سے پہلے ہی ہلال ڈوب جائے گا، اس لیے مغرب کے وقت چاند نظر آنا ممکن نہیں۔
چاند نظر نہ آنے کے باعث کل بدھ کو 30 شعبان ہوگی جبکہ یکم رمضان جمعرات کو ہو گی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات کا بھی کہنا تھا کہ منگل کو بیشتر مسلم ممالک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ فلکیاتی نظام کے مطابق رمضان کا چاند بدھ کی شام کو نظر آئے گا اور پہلا روزہ 23 مارچ 2023 جمعرات کو ہوگا۔ جبکہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز بدھ کو طلب کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں نہیں ہو گا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کی شام پشاور میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔