محسن شیخانی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ سارے مسائل سندھ حکومت حل کرے۔
چیئرمین آباد محسن شیخانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں تمام چیزیں سب کے سامنے ہوں ، کہہ رہے ہیں جو ملک میں پالیسی چل رہی ہے وہی سندھ میں بھی ہو۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ نہیں،مسائل کا حل چاہتے ہیں ، سندھ حکومت سے صرف قانون مانگ رہے ہیں ، سیاسی اسکورنگ نہ کی جائے،کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے ، قانونی کام کرنےوالوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔
محسن شیخانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی کے ماسٹر پلان پربھی بات ہوئی ہے ، غیرقانونی تجاوزات کوئی بھی ہو شہر میں نہیں ہونے چاہئیں ، قانون کے مطابق چیزوں کو بہتر کیا جائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین آباد محسن شیخانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو 5 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کردیا ہے۔