پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی پروش میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہیں۔
حال ہی میں انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں اپنی بیٹی کی الیکے پرورش کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ تنہا ایک بیٹی کی پروش کرنا کبھی میرے لئے مشکل نہیں رہا ہے۔
اس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان کے سابقہ شوہر اور اداکار شہروز سبزواری اور ان کا خاندان ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتا ہے۔
سائرہ کا کہنا تھا کہ میں بظاہر اپنی بیٹی کی پرورش اکیلے کر رہی ہوں لیکن شہروز اور اس کے گھروالے مجھے اس حوالے سے مکمل سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری نے اپنے ایک بیان میں اپنی بیٹی کی بہترین پرورش کے حوالے سے بات کی تھی۔
شہروز کا کہنا تھا سائرہ میری بٹی کی بہترین تربیت کررہی ہے اور میں اس سے مطمئن ہوں۔