اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔
محکمہ داخلہ سندھ آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم نامہ جاری کرے گا۔ گھر کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کو آج لانڈھی جیل سے ڈیفنس میں ان کے گھر منتقل کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی کی آمد و رفت میں خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے، شہباز شریف
واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔
آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر ملزمان پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔
نومبر 2019 میں انہیں نیب نے گرفتار بھی کیا تھا، اس ریفرنس میں ان کے خلاف فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔