اسلام آباد : سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے رجسٹرارآفس کی طرف سے عائد کئے گئے اعتراضات بر قرار رکھے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزاربتائیں الیکشن کمیشن میں سرونگ ججز کون ہے؟ آپ نوجوان وکیل ہیں آئینی نقطہ اٹھایا ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کوئی سرونگ جج بطوررکن کام نہیں کررہے ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں ریٹائربیوروکریٹ چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا، آپ نےکہاتعیناتی کےلیےچیف جسٹس سےمشاورت ہونی چاہیے۔
، قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ نے چیئرمین نیب تعیناتی کیس کافیصلہ پڑھاہے؟چیف الیکشن کمشنراورچیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے، درخواست میں آپ نے آئینی ترمیم کو بھی چیلنج کیا ہے، آئین کےمطابق کسی آئینی ترمیم کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، آپ کی کوشش کو سہراتے ہیں آپ نے آئینی نقطہ اٹھایا۔
سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر تقرری کےخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی اور رجسٹرارآفس کی طرف سے عائد کئے گئے اعتراضات برقرار رکھے۔