پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ جو خاتون اپنی سیٹ ہار گئی اسے وزیراعلیٰ بنادیاگیا ،مریم کے ابو نے شکست تسلیم کر کے وزیراعظم کے عہدے کیلئے کاغذات نہیں جمع کروائے،مریم نوازاپنے پاپااور چچا کو حوصلہ دیںکہ وہ اپنی شکست تسلیم کریں۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کئی سالوں سے حکمران بنتے آرہے ہیں جو ہر بار دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے ہم معیشت کو ٹھیک کریں گے ۔
بابر اعوان نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مال غنیمت نہیں ہے، یہ نشستیں ہم نے ان سے برآمد کرنی ہیں، ہم ووٹ چھین کے لے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم قانونی جنگ لڑیں گے انہوں نے فارم 45 کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے اور عمران خان کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا.
انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین عمران خان ہی اس وقت ملک کو سہارا دے سکتے ہیں بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز آپ شکست تسلیم کریں اپنے والداورچچا کو حوصلہ دیں،الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہمارے امیدواروں کے ساتھ زیادتی کی گئی،
پشاور ہائی کورٹ نے بلے کا نشان واپس کیا تو پھر الیکشن کمیشن کو کس نے کہا کہ اس کو چیلنج کریں؟انہوں نے کہاکہ کونسا فارمولا استعمال کر کے مخصوص نشستیں بانٹی گئی ہیں؟.
انہوں نے کہا کہ ہارے ہوئے لشکر کے ہاتھ میں پاکستان کی تقدیر نہیں دی جا سکتی۔پاکستان کی اس وقت جو معاشی اور امن وامان کی صورتحال ہے ان سارے مسائل کو جمع کرکے دیکھیں تو آپ کو ان تمام مسائل کے دو پہلو نظر آئیں گے۔
الیکشن سے پہلے ہم سے ہمارا انتخابی نشان بلا چھینا گیا۔ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں بلے کا نشان ملنے پر الیکشن کمیشن پارٹی بن گیا تھا اور وہ ریفری کا کردار ادا کررہا تھا۔