پشاور ـ:پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جو اپنی اصلاح نہیں کرے گا وہ قانون مطابق سزا کیلئے تیار رہے، میری تمام آر اوز سے گُزارش ہے ابھی بھی دیر نہیں ہوئی آپ حق کا ساتھ دیں ہم آپ کا ساتھ دیں گےْ۔
پشاور میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے جو اعتراف کیا ہے اس کے بعد الیکشن پر سوالات کھڑے ہوتے ہیں،
فارم 45 کے مطابق عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب قرار دیا جائے، حق و سچ کا ساتھ دیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، پیغام دیتا ہوں ہمارا مقصد اصلاح کرنا ہے، جو اپنی اصلاح نہیں کرے گا وہ قانون مطابق سزا کیلئے تیار رہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے ملک بھی میرا، فوج بھی میری ہے، عمران خان جو کہتا وہ کرتا ہے، میں آج بھی ورکر ہوں، ورکر ہو کر یہاں پہنچا ہوں،
کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس کا ردعمل آگیا
اپنے مقصد سے نہیں ہلنا، نظریہ نہیں چھوڑنا، آپ بھی میری جگہ پر آسکتے ہو، عمران خان کو رہا کروائیں گے، ملک کو ترقی کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارا لیڈر پاکستان کی امید ہے وہ جیل میں ہے، اسے رہا کروا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔
علاوہ ازیں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت کا ترجیحی ایجنڈا بھی جاری کردیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا تہذیب اور روایات کا امین صوبہ ہے، صوبے کو وحشت، لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا،
اقداروروایات کےعین مطابق چادرچاردیواری کےمکمل احترام کویقینی بنایا جائے گا، امن عامہ کےقیام کےساتھ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کاتحفظ اولین ترجیح ہوگی، حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے ساتھ ہی لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ خواتین کے شرعی وقانونی حقوق کیلئے سرکاری وسائل سے مفت معاونت فراہم کریں گے ، خیبرپختونخوا میں ہر لحاظ سے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے،
لاقانونیت کے فروغ میں مکروہ کردار ادا کرنے والوں کو اعمال کا حساب دینا ہوگا، شہدا کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے، وسائل کو ترقی دے کر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے۔