خضدار میں دو بم دھماکوں میں تیرہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ عمرفاروق چوک کے قریب کباڑ کی دکان میں ہوا جبکہ لوگوں کے جمع ہونے پر دوسرا دھماکہ ہوا
ایس ایچ او خضدار سٹی محمد جان ساسولی نے بتایا کہ خضدار سٹی تھانے کی حدود عمر فاروق چوک پر موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا جہاں دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
جمعہ کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دوں گا۔ عمران خان
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع گھیرے لے لیا ہے۔
خضدار پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی خان نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے تاہم شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔