آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، ایسی کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف کامیابی کےعزم کوتقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف زیروٹالیرنس پالیسی پرگامزن ہیں، پائیدارامن کیلئےانسداددہشتگردی کارروائیوں پرتوجہ مرکوزرکھی جائے۔