اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پرعامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔
عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، توعامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔