ویسٹ انڈیز نے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو تیسرے ٹی20 میچ میں فتح کے لیے 208رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
کنگ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 21 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن نصف سنچری سے قبل ہی محمد وسیم نے ان کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔
دوسرے اینڈ پر موجود بروکس نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاہنواز دھانی نے ان کو چلتا کردیا۔
اس کے بعد نکولس پوران کا ساتھ دینے ڈیرن براوو آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔
نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 93رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن وسیم نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے انہیں بھی چلتا کردیا۔
اختتامی اوورز میں ویسٹ انڈین بلے باز زیادہ تیزی سے رنز نہ بنا سکے لیکن اس کے باوجود وہ اسکور بورڈ پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل کیسے ہارا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔