پاکستان کے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سیمی فائنل ہارنے کی وجہ سامنے آگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر اپنی رپورٹ چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو بھیج دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں نبھانے والے میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم کی شکست کی وجہ دباؤ اور فیلڈنگ کی غلطیوں کو قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ کے باعث فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں۔ فیلڈنگ کے شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے ، کھلاڑی کبھی کبھار دباؤ میں آکر میں فیلڈنگ کے شعبے میں غلطیاں کرتے ہیں۔
ہیڈن نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک دو نہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں ،کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک یونٹ بن کر کھیلے،کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے ، کھلاڑیوں کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور بالنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر سے ٹیم کی پرفارمنس پر فیڈ بیک مانگا تھا ۔