لاہور : پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لیے کئی نام زیر بحث ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ملک احمد خان سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی کے لیےملک احمد خان کے نام کو کئی پارٹی رہنماؤں کی تائید حاصل ہے۔جب کہ خواجہ سلیمان رفیق اور میاں مجتباع شجاع الرحمن کا ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی ۔ادھرپاکستان مسلم لیگ (ن) میں مزید آزاد ارکان پنجاب اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 2مزیدآزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن گئے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر ،وزیراعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نوازشریف سے پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت کی درخواست دائر
آزاد ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ مریم نوازشریف نے احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خیرمقدم اور مبارک دی ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی، انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لیجاناچاہتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے،
مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔احسن رضاخان اور کرنل (ر) غضنفر قریشی کی مریم نوازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک دی۔