پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین ارکان احتجاج عالیہ حمزہ پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے پر چڑھ گئیں
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین ارکان احتجاج کر رہی ہیں۔
عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے پوسٹ مارٹم کیلئے منع کر دیا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج ۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوزب پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ پر چڑھ گئیں۔
پی ٹی آئی خواتین اراکین گیٹ کھول کرپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو گئیں
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین ریلی کی صورت میں پیدل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے
تاہم باضابطہ طور پر ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور وہ ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے خواتین کارکنوں کو مظاہرے کے لیے جمع کیا تھا۔
واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جب کہ خواتین کا احتجاج جاری ہے۔