لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آگیا۔ آپ اپنی فکر فرمائی، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں یہ ابھی معلوم نہیں،
ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محترمہ آپ میں ہمت ہے تو سچ قوم کو بتائیں کہ 9مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا؟
ہمت ہے تو یہ بتائیں پاکستان میں فتنہ فساد برپا کرنے،سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی؟ ہمت کرکے اپنی آڈیوز جس میں آپ خواتین کے استعمال، عدلیہ کے ساتھ سازباز اور 9 مئی کی پلاننگ کا جواب دے دیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کی جماعت آپ کو تین مرتبہ دھول چٹا چکی ہے، اس مرتبہ بھی میاں نواز شریف اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، آپ اپنی فکر فرمائی، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں یہ ابھی معلوم نہیں، جیل کی فرسٹریشن آپکے کھوکھلے بیانات اور قد سے بڑی گفتگو سے صاف نظر آرہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کر دیں
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘نواز شریف اتنے بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاؤ‘،
انہوں نے یہ بات آج انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر گرفتار پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اس کو آپ باہر سے الیکشن کے لیے لے آئے ہیں، نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے کیسز کا چالان تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا، یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائم منسٹر اور صدر کو خط لکھا کہ آپ نے یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کر رکھا ہے؟۔