اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر حاضر رہنے والے عملے کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے۔ اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8فروری کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کااعلان 9فروری کی رات 1بجے کرنے کا اعلان کردیا ،عام انتخابات میں ای ایم ایس سسٹم کاتجربہ کیا جائیگا جس کے تحت ملک بھر سے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوں گے ،
عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مرتضیٰ سولنگی
ملک بھر سے رزلٹ بروقت الیکشن کمیشن بھیجنے کیلئے تمام ترانتظامات کرلیے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق تمام حلقوں کے ریٹڑننگ آفسران کو تین تین ڈیٹاانٹری آپریٹرزفراہم کیے جائیں گے ،الیکشن 2024 میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کیا جائے گا،
آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی وجہ ایک وقت میں ایک ڈیٹا انٹری سسٹم تھا اورنتائج موصول میں ہونے میں زیادہ وقت لگا،الیکشن 2024صاف ،شفاف اورغیرجانبدارانہ کرانے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کیاجائے گا،آراوز کوفائبرآپٹکس کی سہولت میسرہوگی اورمتبادل کے طورپروائی فائی ڈیوائس بھی دینگے ،
الیکشن کمیشن چاروں صوبوں میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کامیاب تجربہ کر چکاہے،الیکشن کمیشن مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کرچکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔