ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی سسٹم 25 دسمبر کو بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگا، محکمہ
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری متوقع ہے جبکہ کراچی میں 26 تا 27 درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 25 دسمبر کو بوندا باندی ہوسکتی ہے اور اس دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس کیے جائیں گے، آج بھی کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے اور اس دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور میدانی علاقوں سمیت شہر بھر میں صبح و رات کے اوقات میں دھند کا راج ہوگا۔
‘کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل’
کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس کے سبب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
‘شہرقائد میں کب تک سردی رہے گی؟’
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی لہر 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔