راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھیں، کاروائیوں سے وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکا جاسکے گا،ریاستی ادارے اور عوام ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،آرمی چیف کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی بریفنگ دی گئی،
آرمی چیف کو سندھ میں کچے کے علاقے میں آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے واپسی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایم ایف کے نئے اقتصادی جائزہ سے پہلے گیس قیمتوں میں اضافہ متوقع
آرمی چیف کو غیرملکی کرنسی کی ریگولرائزیشن کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے متعلق پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری ادارے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں،
کاروائیوں سے وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکا جاسکے گا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے عزم دہرایا کہ ریاستی ادارے اور عوام صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ہیں۔