ایم کیو ایم کےکنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں کشور زہرا، ق لیگ کے چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے۔
الیکشن کرانے ہیں تو عمران خان پہلے صوبائی حکومتیں ختم کرے: رانا ثناء اللہ
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان اور مضبوط ہوگا۔