تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما مفتی غلام غوث بغدادی نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 240 ضمنی الیکشن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ان کی جماعت کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
رہنما ٹی ایل پی مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ فائرنگ وہ کرتے ہیں جن کو شکست نظر آرہی ہو۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی موجودگی میں یہ سب کام ہوا، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی تاثر دینا چاہ رہے ہیں کہ ان سے بڑا بدمعاش کون ہوگا۔
خیال رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب کے دوران صورتحال کشیدہ ہوگئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پٹرول مہنگا ہونے سے غریب طبقہ پس جائے گا، عمران خان
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 60 سال کے سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔
جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ افراد ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے،کچھ کو گولیاں لگی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سرزمین پارٹی و دیگر جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔