• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

این اے 240 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری، فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق

16 جون 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
این اے 240
0
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی این اے 240 کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہو گیا۔ الیکشن کے دوران کشیدگی دیکھی گئی اس دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا کسی تعطل کے جاری رہی، پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑے کے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس نے صورت حال پر قابوپالیا۔

این اے 240 کے 5 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیوایم) حقیقی کے رفیع الدین فیصل 318 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے محمد ابوبکر 190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضمنی انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی تصدیق ڈائریکٹر جناح ہسپتال شاہد رسول نے کی۔

انہوں نے کہا کہ لانڈھی کے مختلف علاقوں سے اب تک 4 زخمیوں کو لایا جاچکا ہے، جاں بحق ہونے والے شخص اور چاروں زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں۔

ووٹنگ کے دوران کشیدگی بھی دیکھنے کو ملی، اس دوران حلقے میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔ انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی گاڑی پر 4 سے 5 افراد نے فائرنگ کی،گاڑی پر4 گولیاں لگی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے دعویٰ کیا کہ تین بجے کے بعد ایک مخصوص سیاسی پارٹی نے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کیے،شر پسندوں کا مقصد الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈال کر پولنگ کو رکوانا تھا۔ ایم کیو ایم کے ایک درجن سے زائد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔

این اے 240: ہنگامہ آرائی میں ہماری جماعت کے کئی کارکن زخمی ہوئے، رہنما ٹی ایل پی

دوسری طرف این اے 240 ضمنی انتخاب کے دوران ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، ووٹرز گھروں سے نہیں نکلے، پولنگ کے دوران سہ پہر تین بجے تک ٹرن آؤٹ 5 فیصد تھا، چھٹی کا روز نا ہونے کے باعث ووٹرزووٹ نہ ڈال سکے، سیاسی جماعتوں کے انتخابی کیمپ پر بھی سناٹا رہا۔

یاد رہے کہ این اے 240 کے حلقے میں لانڈھی اور کورنگی عبداللہ شاہ نورانی ٹاؤن، لانڈھی بابر مارکیٹ، شاہ خالد کالونی، زمان آباد، کرسچن کالونی، جام نگر، خضر آباد، خرم آباد، پیر بخاری کالونی شامل ہیں۔

حلقے کی آبادی 8 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے، حلقے میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 94 ہزار 385، اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار 470 ہے۔

خیال رہے کہ 2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی 61 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کے 19 اپریل کو انتقال کے باعث سے یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔

حلقے میں پولنگ سٹیشنز 309 ہیں، حساس پولنگ اسٹیشن 106 جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 203 ہے ، حلقے میں 21 امیدوار میدان میں ہیں، آزاد امیدوار 15 جبکہ سیاسی جماعتوں کے 6 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔

آزاد امیدوار عمیر علی انجم ایم کیو ایم امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں، آزاد امیدوار نعیم حشمت نے بھی دست برداری کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) میئو برادری اور قریشی برادری نے اس حلقے سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، آزاد امیدوار شاہین خان نے مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار کے حق میں دست برداری کا اعلان کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا، تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا ہے جب کہ جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔

Tags: By ElectioncontinuesCountingNA 240personvotesاداکارہاضافہاعلاناین اے 240پاکستانجاں بحقحکومترپورٹشخصضمنی الیکشنفائرنگکوروناکیسزگنتیملکوزیراعظمووٹوں
ShareTweetPin
Previous Post

این اے 240: ہنگامہ آرائی میں ہماری جماعت کے کئی کارکن زخمی ہوئے، رہنما ٹی ایل پی

Next Post

کوئی فتنہ و فساد کی کال دے گا تو ریاست پوری قوت سے روکے گی ، مریم نواز

Related Posts

جیل بھرو تحریک
اہم ترین

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، عمران خان

6 فروری 2023
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
اہم ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی
اہم ترین

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

6 فروری 2023
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز
اہم ترین

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

6 فروری 2023
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
اہم ترین

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
صحت کارڈپنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان
اہم ترین

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

6 فروری 2023
Next Post
فتنہ و فساد

کوئی فتنہ و فساد کی کال دے گا تو ریاست پوری قوت سے روکے گی ، مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In