لاہور: وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ اپوزیشن کی بجٹ تجاویز تنقید برائے تنقید ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مالیاتی اداروں سے قرض لینے کا اعلان کیا۔ وزیرخزانہ پنجاب نے قرض لینے کا اعلان بجٹ بحث کے دوران کیا، پنجاب حکومت مالیاتی اداروں سے 86 ارب روپے کا قرض لے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب 5 مدرکیئراسپتال بنائے گی، سڑکوں کی تعمیر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکج دیئے جائیں گے اور ہیلتھ کارڈ پنجاب کی 100 فیصد آبادی کو دیئے جائیں گے، پنجاب کے تمام اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بجٹ بحث سمیٹ دی ہے، امریکا کی شرح نمومنفی 4 اوریورپ کی منفی 8 رہی ہے، بھارت کی شرح نمومنفی 7 اورپاکستان کی 4 فیصدرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے، پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب بھرمیں 8500 اسکول اپ گریڈ ہوں گے، اپوزیشن کو جی ڈی پی 4 فیصد پر پہنچنا ہضم نہیں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور
وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے مزید یہ بھی کہا کہ کورونا نے دنیا کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان نے بدترین معاشی بحران کا سامنا کیا، اعتراف کرتے ہیں سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، اس سال 85 ارب روپے آٹے کی سبسڈی میں خرچ کیے ہیں۔
خیال رہیں پنجاب اسمبلی میں وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔
اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے بجٹ تقریر کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔