جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ سے مکمل طور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 2018 میں کرکٹ کے تمام فارمٹ سے لے لی تھی لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیتے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے اپنا آخری میچ انڈین پریمئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور کی طرف سے کھیلا جبکہ وہ اس فرنچائز سے 10 سال سے کھیلتے آرہے ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ ’یہ ناقابل یقین سفر رہا ہے‘، ماضی میں میں نے ایک بے لگا جوش کے ساتھ کھیلا اور اسے خوب انجوائے کیا لیکن اب 37 سال کی عمر میں وہ جوش اب موجود نہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلئٗرز اپنے کیریئر میں 114 ٹیسٹ میچ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمٹ میں ان کی ایوریج 50 سے زیادہ رہی اور اسٹرائیک ریٹ 100 سے بھی زیادہ رہا ہے، اے بی ڈویلیئرز تیز ترین ففٹی، سنچری اور 150 رنز بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز نے اپنے کیریئر میں 340 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہوں نے 9 ہزار 424 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا ایوریج 37 اعشاریہ 24 اور اسٹرائیک ریٹ 150 اعشاریہ 13 رہا ہے۔