کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ ڈال دیا گیا، گزشتہ روز عابد علی کے دل کی دو رگیں بند ہونے کا انکشاف ہوا تھا ڈاکٹرز نے ایسی حالت میں ان کے کرکٹ کھیلنے کو معجزہ قرار دیا تھا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی کے دل میں گزشتہ روز بھی اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، ان کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عابد علی 2 ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور دو ماہ بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
گزشتہ روز پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا ہے کہ سینٹرل پنجاب کے اوپنرعابد علی قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میں خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں آج 61 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے کہ انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔.
یہ بھی پڑھیں : یاسر شاہ جنسی زیادتی کیس پاکستان کرکٹ کےلیے ٹھیک نہیں، رمیز راجا
پی سی بی کے مطابق کرکٹر عابدعلی کو فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں اکیوٹ کورونری سینڈروم کی تشخیص ہوئی، ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی شروع کر دی ہے.
پی سی بی کا کہنا تھا کہ مکمل علاج کے لیے پی سی بی ماہر امراض قلب سے مکمل رابطے میں ہے، اور اس وقت عابدعلی کی حالت بہتر ہے۔