پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کیلئے اچھی خبر، پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی اسٹینڈرڈ سے متعلق 10 میں سے 9 سیفٹی تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل سول ایویشن آئندہ سال مارچ میں اپنی حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔
عالمی ہوابازی کی تنظیم (اکاؤ) کی جانب سے جنوری 2022 میں الیکٹرانک بلیٹن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اکاؤ (آئی سی اے او) کی پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستانی ایئر لائنز یورپ و امریکہ جاسکیں گی۔