پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، فیصکہ کن میچ بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 88 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اس میچ میں پاکستان بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے جبکہ بابراعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیت کر بابر اعظم پر اعتماد ہوگئے
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 348 رنز کا بڑا ہدف حاصل کیا، جب کہ 2017 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوا۔
یاد رہے کہ پاکستان 20 سال سے آسٹریلیاکے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتا ہے۔
پاکستان آسٹریلیااب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیاکی فتح ہوئی، پاکستان
میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیانے 6 میچز جیتے ہیں۔
پاکستان، آسٹریلیاجا کر ان کے ہوم گراونڈ میں 56 مرتبہ آسٹریلن ٹیم کا سامنا کر چکا ہے، جن میں سے 17 میں جیت جبکہ 37 میں شکست کا سامنا ہوا۔