پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر آج اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے جانب سے بھی دو کھلاڑی نیتھن ایلس اور مچل سویسن ڈیبیو کریں گے۔
شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی انجری کے سبب پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میکڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس،کیمرون گرین، ایلکس کیری، سین ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زیمپا اور مچل سویپسن شامل ہیں۔