فائیو اے سائڈ پانچ ملکی ہاکی ایونٹ کی تیاریوں کے لیے قومی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے کوچ ریحان بٹ کی نگرانی میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرینگ کا آغاز کردیا ہے۔
فائیو اے سائیڈ ایونٹ کے لیے ممکنہ پندرہ کھلاڑیوں نے کیمپ ٹریننگ شروع کردی ہے۔ حتمی اسکواڈ کا حصہ 9 کھلاڑیوں کو 15 مئی تک شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گی۔
فائیو اےسائیڈ پانچ ملکی ایونٹ میں پاکستان، بھارت ، سوئٹزرلینڈ ، پولینڈ اور ملائشیاء شریک ہوں گے۔
فائیو اےسائیڈ ایونٹ 4 اور 5 جون کوسوئٹزرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔