کراچی :کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں رینجرز کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ٹورنامنٹ میں شہر بھرسے 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔
ترجمان کے مطابق محمڈن فٹبال گراؤنڈ کو فروری میں بحال کر کے اسپورٹس کمیونٹی کے حوالے کیا۔
اس حوالےسے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے کردار ادا کرناہماری ذمہ داری ہے۔
یہبھی پڑھیں : یونس خان کیوں مستعفی ہوئے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی شاہد آفریدی، معین خان، جاوید شیخ تھے۔
سیکریٹری اسپورٹس سندھ نے بھی ٹورنامنٹ کی تقریب میں شرکت کی جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔