آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 10 رنز سے شکست دے دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے میچ کو بارش کے باعث 16 اوورز تک محدود کیا گیا پھر بنگلہ دیش کو 151 رنز کا ہدف دیا گیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگر 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔
ویرات کوہلی نے شاندار 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلے، کے ایل راہول 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سوریا کمار یادو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ،دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن دو وکٹیں حاصل کرسکے۔