اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن کو دیکھنے کے بعد ژالے سرحدی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کافی بولڈ مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ژالے سرحدی سے سوشل میڈیا پرلائیو سیشن کے دوران صارفین نے انہیں پریانکا چوپڑا کا ہمشکل ہونے کی وجہ پوچھی تھی۔
جواب میں ماڈل اور اداکارہ ژالے نے یہ کہہ دیا کہ ممکن ہے وہ بالی وڈ اداکارہ کی دور کی رشتے دار ہوں، حالانکہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کی تھی لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث شروع ہوگئی ۔
ژالے سرحدی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں پریانکا چوپڑا کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے ایک بھارتی فلم میں ان کا ڈبل رول کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔