نئی دہلی: عالمی جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے۔
عالمی جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم بھارت پہنچی جہاں قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کا استقبال پاکستان ہائی کمشنر کیا۔
پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس کے بعد جونیئر ہاکی نے ٹیم لنچ کیا اور پھر بھونیشور کے لئے ایئرپورٹ روانہ ہوگئی۔
پاکستان ہاکی ٹیم ہفتے کو چلی اور اتوار کو کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گی جبکہ جونیئر ورلڈکپ کا آغاز 24 نومبر سے بھونیشور میں ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ جرمنی سے طے ہے۔