ڈھاکا: پاکستان نے بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد8 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں جاری پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان نے 108رنز کا ہدف 8وکٹوں پر پورا کر لیا۔
اختتامی اوورز میںفخر زمان اورحیدر علی کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم کو فتح نصیب ہوئی،فخر زمان نے 51گیندوں پر 57رنز بنائے، جب کے حیدر علی نے 8 گیندوں پر 6رنز اسکور کیے۔