پی ایس ایل سیزن سیون کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے جیت کےلیے ملتان سلطانز کو 207 رنز بڑا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ 7 کے تیسرے میچ کا آغاز ہوا ملتان سلطانز کپتان محمد رضوان نے ٹیسٹ جیت پر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندرز کی جانب سے پہلے بلے بازی کیلئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق میدان میں اترے۔
فخر زمان نے 35 گیندوں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے قلندرز کے اسکور میں 76 رنز شامل کیے، اور احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کو کیچ دے بیٹھے جب کہ عبداللہ شفیق نے مجموعی اسکور میں 24 رنز کا اضافہ کیا۔
تیسرے نمبر پر کامران غلام پچ آئے اور 31 گیندوں پر 43 رنز بناکر ڈیوڈ ولی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد حفیظ ٹیم کے مجموعی اسکور میں 16 اور بین ڈنک صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکے جب کہ ڈیوڈ وایزی 13 اور راشد خان 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلی اننگز میں شاہنواز دھانی، خوشدل شاہ، عمران طاہر اور ڈیوڈ ولی نے لاہور قلندرز کے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7) سیز سیون کا پہلا ڈبل ہیڈر آج ہونے جارہا ہے جس میں دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اِن ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔