دنیا بھر میں 2 سوتنوں کا ساتھ رہنا تو معمول کی بات ہے لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسا خوش نصیب مرد بھی ہے جس کی 8 بیویاں ہیں اور سب بی آپس میں ایک گھر میں بہت محبت سے رہتی ہیں۔
دنیا میں ایسے مردوں کی کمی نہیں جو بیک وقت 2 یا اس سے زیادہ خواتین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھا ہو لیکن ایسے لوگ شاذ و نادر ہی ملتے ہیں جن کا دعویٰ ہو کہ اس کی بیویاں آپس میں سوتنیں نہیں بلکہ دوست یا بہنوں کی طرح رہتی ہیں۔
لیکن تھائی لینڈ کا ایک شخص ایسا خوش نصیب ہے جس کی دو یا 3 نہیں بلکہ 8 بیویاں ہیں اور تمام کی تمام ہی آپس میں بہت محبت سے رہتی ہیں۔
اونگ ڈیم سوروت تھائی لینڈ میں ناتھاپون کے عرفیت سے مشہور ہے اور بینکاک کا ایک معروف ٹیٹو آرٹسٹ ہے۔
ناتھاپون کو اس کے فن کی وجہ سے مقامی ٹی وی نے انٹرویو کے لیے مدعو کیا، میزبان کی جانب سے رسمی سوال کئے گئے لیکن اس نے یہ بتا کر سب کو حیران کردیا کہ اس کی 8 بیویاں ہیں اور تمام کی تمام ایک ہی چھت کے نیچے بہت محبت سے رہتی ہیں۔
ناتھاپون نے اپنی شادیوں سے متعلق بتایا کہ اس کی پہلی بیوی سے اس کی ملاقات دوست کی شادی میں ہوئی تھی۔ ان دونوں میں محبت ہوئی اور پھر شادی کرلی۔
دوسری شادی سے متعلق ناتھا پون نے بتایا کہ اس کی دوسری بیوی سے ملاقات ایک مارکیٹ میں ہوئی تھی، جس کے بعد ان میں راہ رسم بڑھی اور پھر انہوں نے شادی کرلی۔
ناتھا پون نے اپنی تیسری شادی سے متعلق بتایا کہ اس کی تیسری بیوی سے ایک اسپتال میں ملاقات ہوئی اور پھر چند ملاقاتوں کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔
تھائی فنکار نے بتایا کہ اس کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے راہ و رسم بڑھی، محبت ہوئی اور پھر شادی کرلی۔
اونگ ڈیم سوروت نے بتایا کہ ساتویں بیوی کا نام نونگ فلم ہے اور اس سے ایک بدھ مت کے پگوڈا میں ملاقات ہوئی تھی جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ وہاں آئی تھی۔
خوش نصیب شوہر نے اپنی آٹھویں دلہن سے متعلق بتایا کہ وہ دونوں اس وقت ملے جب وہ اپنی 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے تفریحی مقام پٹایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اومیکرون کے باعث تعلیمی ادارے بند
دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی سے پہلے اس کی ہر بیوی کو پتہ تھا کہ وہ پہلے سے کتنی بیویوں کا شوہر ہے۔
اونگ ڈیم سوروت کا ایک بیٹا ہے جب کہ اس کی 2 بیویوں اس وقت امید سے ہیں۔
تھائی ٹیٹو فنکار کے ایک گھر میں 4 کمرے میں ہیں ہر کمرے میں اس کی 2، 2 بیویاں رہتی ہیں۔
اونگ ڈیم سوروت بتایا کہ اس نے اپنی بیویوں کو کہہ رکھا ہے کہ وہ اس سے وفادار رہیں ، اگر انہیں کوئی مسئلہ ہے تو خود بات کریں، وہ 3 بار پوچھے گا اگر اس کا جواب ہاں ہوگا تو اس عورت سے اپنی راہیں جدا کرلے گا۔
اونگ ڈیم کا مزید کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت امیر ہے حالانکہ حقیقت میں ایسا ہرگز نہیں، اس کی ہر بیوی کوئی نا کوئی کام کرتی ہے یا پھر گھر پر بنی روایتی اشیا فروخت کرتی ہے۔