قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نےاپنی شادی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی
سوشل میڈیا پر بابراعظم کی شادی کے حوالے سے خبریں وائرل ہورہی تھیں، مینجرنےکپتان کی نومبر میں شادی کی خبرکو جھوٹا قرار دے دیاہے۔
مینجربابراعظم کا کہنا تھا کہ شادی بابر اور ان کے خاندان کا ذاتی معاملہ ہےبے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں ۔
بابراعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کردیا۔
دوسری جانب بابر اعظم کے چھوٹے بھائی سفیر اعظم نے بھی قومی کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔
سفیراعظم کا کہنا تھا کہ شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔جب تک ہم اعلان نہ کریں غلط خبریں نہ پھلائیں۔