پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو سب سے زیادہ جگتیں کرنے والا سیاستدان قرار دے دیا۔
سماء کے دلچسپ اور مزاح سے بھرپور پروگرام ’‘ گپ شب ’‘ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں ملک کے نامور اداکار اور میزبان واسع چوہدری ، کامیڈین قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر اپنی دلچسپ باتوں سے شائقین کو خوب انٹرٹین کریں گے۔
گپ شب کی پروموشن کے دوران ’ حد کردی ’ کے میزبان مومن ثاقب نے پروگرام کی مرکزی ٹیم کا تعارف کرایا۔
اس موقع پر مومن ثاقب کی جانب سے افتخار ٹھاکر سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی سیاستدانوں میں سب سے زیادہ جگتیں کرنے والا سیاستدان کون ہے جس پر معروف کامیڈین نے نامور سیاستدان فیاض الحسن چوہان کا نام لیا۔
افتخارٹھاکر کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان بہت جگتیں کرتے ہیں اور جو ان کے ساتھ ہو رہی ہے میرا خیال ہے کہ وہ چند سالوں میں ہماری فیلڈ جوائن کر لیں گے اور ان کو سیاست چھوڑنی پڑے گی۔
افتخار ٹھاکر نے فیاض الحسن چوہان کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خلیل طاہر سندھو کا نام بھی لیا۔