کراچی: پی ایس ایل سیزن 7 سے قبل اسٹار آل راؤنڈر کو پریشانیوں نے گھیرے میں لے لیا ہے، جس کے باعث ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے، انجری کے باعث
شاہد آفریدی نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، انجری کی نوعیت سے متعلق اسٹار آل راؤنڈر کے ڈاکٹرز سے مشورے جاری ہیں۔
دوسری جانب شاہد آفریدی کی اہلیہ کی بہن (سالی ) کا انتقال ہوگیا ہے، جس کے باعث اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ گھر واپس جاسکتےہیں۔