کراچی: پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں۔
اسلام آبادیونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آبادیونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور قلندر بھی اسی صورتحال کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دی تھی، گزشتہ روز کے میچ میں شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔