دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیلئے کرسمس اور بھی خاص ہوگئی۔
رونالڈو فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ رونالڈو کو ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگیز نے کرسمس کے موقع پر مہنگی ترین گاڑی رولز رائس کا تحفہ دیا۔
پارٹنر کی جانب سے دی گئی سرخ ربن میں بندھی رولز رائس کو دیکھ کر رونالڈوحیران ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈوکو تحفے میں دی گئی گاڑی کی مالیت ڈھائی لاکھ پاؤنڈ ہے جبکہ انہوں انسٹاگرام پر اسٹوری میں گاڑی میں موجود فیملی کی تصویر لگا کراپنی پارٹنر کا شکریہ ادا کیا۔