پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبصورت اداکارہ اور سینئیر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادیمومل شیخ کی دلکش ڈانس کی ویڈیو کافی وائرل ہوگئی ہے۔
مومل شیخ کی یہ ڈانس ویڈیو معروف اداکار سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی گزشتہ دنوں ہونے والی شادی کی ہے۔
نامور اور خوبرو اداکارہ کے ڈانس پر نا صرف ان کے گھر والے بلکہ شادی کی تقریب میں آئے ہوئے مہمان بھی خوب لطف اندوز ہوکر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی، جس کی تصاویر بھی سلیم شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
شئیر کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شادی کی تقریب میں شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔
اس کے علاوہ جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مومل شیخ سمیت دیگر نامور فنکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔