برمنگھم: قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکواڈ کچھ دیر بعد ڈربی روانہ ہوگا وہاں پہنچنے پر اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔
روم آئسولیشن مکمل کرنے پر قومی کرکٹ اسکواڈکو 7 روز تک ڈربی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی اسکواڈ6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔