چین کے دارلحکومت بیجنگ میں 40 گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
بیجنگ کے محکمہ موسمیات نے بدھ کوجاری پیغام میں بتایا کہ طوفان کے باعث حالیہ بارشوں نےچینی دارالحکومت میں 140 سال قبل ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ ’اس طوفان کے دوران ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ بارش 744.8 ملی میٹر تھی، جو چانگ پنگ کے وانگجیوان واٹر ریزرو میں ہوئی‘۔
سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طوفان سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہیں، جبکہ شہر سے 127,000 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ شمالی چین میں دیگرمقامات پربھی نواموات کی اطلاع ملی ہے۔
طوفان کے نتیجے میں شمالی علاقہ جات میں میں آنے والے سیلاب سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی ہیلی کاپٹر بیجنگ سیلاب متاثرین کو امداد پہنچا رہے ہیں۔
اس سے پہلے 1891 میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔