سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ بن لادن گروپ پر20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور8 انجینئرزکوحادثے کا ذمے دارقراردیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین حادثہ میں 8 انجینئرز اورشعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی ضوابط اور زیرِ تعمیر مقامات کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں حرم مکی کے توسیعی منصوبہ کے تحت جاری تعمیرات کے مقام پر11 ستمبر 2015ء کو طوفانی بارش کے باعث کرین گرنے سے108 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور238 زخمی ہوئے تھے۔