شارجہ: اسرائیلی ظلم و بربریت کاشکار غزہ کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے متحدہ عرب امارات میں سال نو کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسرائیلی ظلم و بربریت کاشکار غزہ کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے متحدہ عرب امارات میں سال نو کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس کا اعلان شارجہ کے حکمران کی اہلیہ اور وومن اسپورٹس کونسل کی چیئرپرسن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے اپنے ٹویٹر ( ایکس ) اکائونٹ پر کیا۔
یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے امریکی جہاز پر حملہ
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تمام استقبالیہ تقاریب اور آتش بازی کے پروگرام منسوخ کردیے گئے ہیں۔
اس کا اعلان شارجہ کے حکمران کی اہلیہ اور وومن اسپورٹس کونسل کی چیئرپرسن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے اپنے ٹویٹر ( ایکس ) اکائونٹ پر کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں اپنے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔
اسی نوع کا اعلان شارجہ کے محکمہ پولیس کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بسنے والے بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے اظہار کے لیے نئے سال کے موقع پر ہر قسم کی آتش بازی کی تقاریب پر پابندی ہوگی۔
غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ 5 روز میں 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے حملے تیز کردیے ہیں،
اسرائیلی فوج نے دیرالبلاح کی مسجد بھی شہید کردی۔ادھر جنوبی لبنان میں ہوئے اسرائیلی فضائی حملے میں دو اسٹریلوی شہری ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد ا?سٹریلوی وزیر خارجہ نے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔